گوجر خان (ایاز وارثی) چیرمین الیکشن بورڈ رفعت مرزا کے اعلامیہ کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجر خان کے سالانہ انتخابات 2025-2026 کے لیے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مقررہ مدت کے دوران کسی دوسرے امیدوار نے مقابلے میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔جس کے نتیجے میں صدر راجہ صدیق کیانی نائب صدر ازرم خیام جنرل سیکرٹری مزار محمد ندیم،جوائنٹ راجہ غلام محی الدین انفارمیشن سیکرٹری راجہ صابر صدیقی ممبران مجلسِ عاملہ راجہ محمد اقبال مبین مرزا ملک ایاز وارثی اور ملک ماجد بلا مقابلہ اپنے عہدوں پر منتخب ہو گئے۔چونکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے لہذا تمام منتخب عہدیداران کی مشاورت سے فنانس سیکرٹری کا عہدہ سئینر ممبر ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجر مرزا رفعت کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ چیرمین الیکشن بورڈ مرزا رفعت نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجر خان کے سالانہ انتخابات 2025/26 کا شیڈول بزریعہ پرنٹ و سوشل میڈیا جارہی کر دیا تھا
کوئی تبصرے نہیں