اسلام آباد۔ صحافیوں کی تنخواہوں کے حوالے سے قائم وزارت اطلاعات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس
پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کا اظہار خیال
ہمیں پارلیمانی کمیٹی سے بہت توقعات وابسطہ ہیں_
کمیٹی صرف تنخواہوں کی ادائیگی تک کام نہ کرے_
آج تک میڈیا کی ورکنگ کنڈیشن پر کوئی رپورٹ پارلیمنٹ کے سامنے نہیں آئی_
پارلیمنٹ کو معلوم ہونا چاہیے کہ صحافی کن حالات میں کام کر رہے ہیں_
پارلیمنٹ کو معلوم ہونا چاہیے کہ کون سے اداروں میں ورکرز کے حقوق ادا نہیں کیے جا رہے ہیں_
بتایا جائے کہ کتنے اداروں میں لیبر انسپکٹرز نے آج تک وزٹ کرنے کی جرات کی ہے_
کتنے اداروں میں ای او بی آئی اصولوں پر عمل ہو رہا ہے_
میڈیا لسٹ پر موجود اداروں کی ورکر کنڈیشن پارلیمنٹ کے سامنے آئی تو پارلیمنٹ دہل جائے گی_
بیمار ہونے والے ورکر کا علاج مالکان کی ذمہ داری ہے
ہم حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے ہمیں ہیلتھ کور دیا_ کیا یہ مالکان کی ذمہ داری نہیں ہے_
معلوم کر لیں کہ دس سالوں میں اداروں میں کتنی تنخواہ بڑھی ہے
کچھ ادارے تو کہتے ہیں کہ اپنی کھاو اور ہماری لے آو
جو ادارے ایسا نہیں کرتے وہ تنخواہوں میں اضافے کی تفصیلات سامنے لائیں_
اگر صرف کمیٹی ورکنگ کنڈیشن کی تفصیلات جاننے کے،تو صحافیوں کی حالت زار کی تصویر سامنے آ جائے گی_
کمیٹی نے پی بی اے سے ورکر کی تفصیلات اور سہولیات سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں_
#PFUJ
#صحافی
#افضل بٹ
#وزارت اطلاعات
#میڈیا ورکرز
کوئی تبصرے نہیں