TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں کمی، سپریم کورٹ نے رپورٹ جاری کردی

سپریم کورٹ کی جانب سے 16 سے

30 نومبر تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی گئی،  زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار سے کم ہو کر 58 ہزار 487 پر پہنچ گئی ہے۔


سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔


سپریم کورٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں 674 مقدمات مزید کم ہوئے ہیں، سپریم کورٹ میں 31 ہزار 458 دیوانی اور 10 ہزار 208 فوجداری اپیلیں زیر التوا ہیں۔


رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں 18 از خود نوٹسز بھی زیر التوا ہیں جبکہ 2 ہزار 209 سول نظرثانی درخواستیں بھی زیر التوا ہیں۔


سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایچ آر سیل کی 136 درخواستیں اور 3 ہزار 251 جیل پیٹیشنز بھی زیر التوا ہیں۔







#سپریم_کورٹ

#اسلام_آباد

کوئی تبصرے نہیں