اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذرائع نے بتایا کہ ملزم علی حسن طور کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ملزم نے عظمی بخاری کی فیک ویڈیو بنا کر وائرل کی تھی۔
ایف آئی اے نے ملزم کا موبائل فون اور دیگر دستاویزات اپنی تحویل میں لے لیے ہیں جب کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے آفس منتقل کر دیا گیا ہے۔
#عظمیٰ_بخاری
#ایف آئی اے
#کیس
کوئی تبصرے نہیں