TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی بھی فرد کو واپس نہ جانے دیا جائے،وزیرداخلہ

 اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی بھی فرد کو واپس نہ جانے دیا جائے آج الصبح انہوں نے پولیس لائینز کا دورہِ کیا اور آئی جی اسلام آباد سمیت پولیس کے افسران سے ملاقات کی اور احتجاج کے سلسلہ میں پولیس کی تیاریوں کا معائنہ کیا وزیر داخلہ نے کہا کہ 25 نومبر کو بیلاروس کے صدر اسلام آباد آرہے ہیں اس موقع پر کسی قسم کی کوئی بدمزگی نہیں ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ پولیس کے تمام جوان تمام تر  احتیاطی تدابیر بھی کریں ہمیں ہر جوان کی جان عزیز ہے لیکن قانون کی بالادستی کو قائم رکھنا ان کی اولین ذمہ داری بھی ہے پوری پولیس ایک جان ہو کر قانون ہاتھ میں لینے اور امن امان کو بگاڑنے والوں کے ساتھ نمٹے اس مرتبہ کوئی شرپسند واپس نہیں جانا چاہیے

کوئی تبصرے نہیں