TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

کم آمدنی والے گھرانوں کو ریاستی فوائدفراہم کرنے کے لئے قانون سازی کریں، بیرسٹر محمود خان

 اسلام آباد(پوٹھوہار ون ڈیجیٹل) نئی سیاسی جماعت پاکستان خدمت خلق لیگ کے بانی بیرسٹر محمود خان نے کہا ہےکہ جماعت کے قیام کا مقصد ملک کے فرسودہ نظام کی جگہ نئی تقاضوں اور عوامی توقعات پر مبنی جدید نظام کا نفاذ ہے تاکہ عوامی مشکلات کو کم اور ملکی حالات کو بہتر بنایا جا سکےاور حقیقی اور عملی آزادی لائی جا سکے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پارٹی کےجنرل سیکرٹری قاضی محمد عظیم مجددی، فنانس سیکرٹری عنایت علی و دیگر کے ہمراہ پارٹی منشور کا اعلان کرتے ہوئے بیرسٹر محمود خان کامزید کہنا تھا کہ پاکستان خدمت خلق لیگ ایک جامع معاشرے کی تعمیر پر یقین رکھتی ہےجہاں تمام شہریوں کو یکساں قانونی حقوق حاصل ہوں،ہم اپنے عقیدے اور ورثے دونوں کی عکاسی کرنے والے قواعد و ضوابط کو نافذ کرکے اس حقیقی اور عملی آزادی لائیں گے،بے گھر افراد کو گھر دینے اور کم آمدنی والے گھرانوں کو ریاستی فوائدفراہم کرنے کے لئے قانون سازی کریں گے،ملک میں یکساں تعلیمی نظام لا ئیں گے،میٹرک تک مفت تعلیم جبکہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے امداد فراہم کی جائے گی اس کے علاوہ میٹرک تک تمام طلباء کو مفت ناشتہ اور دوپہر کا کھانا دیا جائے گا،پسماندہ افراد کو مفت قانونی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ ملک سے نا انصافی کو ختم کیا جا سکے، زکوٰۃ اور صدقات کے باقاعد نظام کے ذریعے غربت کا خاتمہ کیا جائے گاجبکہ بے روزگاری کا مقابلہ کرنے کےلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پرتو جہ مرکوزکی جائے گی، گھریلو پیداوار کو فروغ دینے کے لئے کسانوں کوسبسڈی اور سستی بجلی فراہم کریں گے،ملک کوآئی ایم ایف کے چنگل سے آزاد کرانےکیلئےبیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں سے قرضہ حسنہ حاصل کرینگے کیونکہ جب تک ہم ان قرضوں سے نجات حاصل نہیں کر لیتے حقیقی معنوں میں آزاد پالیسیاں نہیں بنا سکتےجو ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں ہوں،خواتین کیلئے خصوصی تعلیمی پرگرام قائم کئے جائینگے، مذہبی مساوات، اقلیتوں کو مساوی حقوق اور امتیازی سلوک سے پاک  بنایا جائے گا،سیاحت کو فروغ دیکر زرمبادلہ میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ ملکی زرعی پیداوار کے ذریعے جی ڈی پی میں اضافہ کر کے ملکی معیشت کو بہتر بنایا جائے گا،کشمیر کے حوالے سے کشمیری عوام کی رائے کے مطابق ایک پر امن حل کیلئے کام کرینگے تاکہ کشمیری امن اور سکون کیساتھ رہ سکیں،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خدمت خلق لیگ ایک آزاد نچلی سطح کی تحریک ہے جسے مکمل طور پر عام شہریوں کی مالی اعانت حاصل ہے، ہمارا اشرافیہ یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے،ہمارا مشن عام لوگوں کے لیے آواز کو سامنے لانا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں