TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

پی ٹی آئی اینٹی پاکستان ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،اختیار ولی خان


اسلام آباد (راجہ طیب) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے رہنماء اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اینٹی پاکستان ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اڈیالہ جیل میں روز ایک نیا ڈرامہ تخلیق ہوتا ہے جس کا سکرپٹ بیرون ملک سے بن کے آتا ہے،پہلے یہ وزیراعظم کا استعفیٰ مانگتے تھے اب آئی جی کی تبدیلی پر آ گئے ہیں،بہت جلد یہ ایس ایچ او پر آ جائینگے،یہ پاکستان کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں،انکے ہر جلسے یا جلوس میں پیسے دیکرافغانی لائے جاتے ہیں،خبیر پختونخوا بدقسمت صوبہ ہے جہاں ایسے سیاسی نابلد برسر اقتدار ہیں جنہیں صوبے کے عوام کی تکالیف کا کوئی احساس نہیں، بارہ سالوں سےصوبے کا بجٹ جلسوں اور دھرنوں پر خرچ ہو رہا ہے،پی ٹی ایم ملک دشمن اینڈے پر کام کر رہی ہے،یہ پاک افغان بارڈر کو بھی نہیں مانتے، یہ گریٹر پختونخوا کے قیام کیلئے کوششیں کر رہے ہیں،اختیار ولی خان نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اختیار ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خبیر پختونخوا کی دانستہ گمشدگی پر پوری پی ٹی آئی نے واویلا کرنا شروع کر دیا کہ انکے وزیر اعلیٰ کو اغوا کر لیا گیا ہے جبکہ وہ خود ہی کے پی اسمبلی پہنچ گئے اور اپنی گمشدگی کی پوری رام کہانی سنا دی،اسلام آباد سے پشاور تک تین اضلاع آتے ہیں مگر علی امین بارہ اضلاع کراس کر گئے، اسمبلی میں علی امین گنڈا پور کی تقریر سننے کے بعد بھارتی فلم کا ڈائیلاگ یاد آیا کہ ڈان کے پیچھے گیارہ ملکوں کی پولیس لگی ہوئی ہے جبکہ وہ بارہ اضلاع کی پولیس سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے، انکو ٹی وی پر آنے کا بہت شوق ہےانکا لیڈر بھی دھرنے میں کہتا تھا کہ اس نے پی ٹی وی پر قوم سے خطاب کرنا ہے، خیبر پختوانخوامیں گذشتہ بارہ برسوں سے بجٹ جلسے جلوسوں اور دھرنوں پر خرچ کیا جا رہا ہے جبکہ وہان کی عوام بنیادی سہولتوں کیلئے ترس رہی ہے،صوبے میں اس وقت ڈینگی کی وباء اپنے عروع پر ہے جبکہ وہاں کا وزیر اعلیٰ دھرنوں اور جلوسوںمیں مصروف ہے،بانی پی ٹی آئی اپنے آپ کو اڈیالہ جیل سے نکلوانے کیلئے ملک کی سالمیت کو دباؤ پر لگا رہے ہیں، صوبے میں 34 یونیورسٹیاں ہیں جنمیں سے 24 یونیورسٹیوں میں اس وقت وائس چانسلر نہیں ہےجبکہ 18 یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، کرپشن کے حالات یہ ہیں کہ خیبر پختون خواہ  کا ہر وزیر  20 اور 25 کروڑ روپے کی ادائیگی کے بعد کابینہ کا حصہ بنا ہے، ایک کروڑ نوکریاں انقلاب 50 لاکھ گھر،  مدینے کی ریاست اس میں سے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں گیا گیا،اختیار ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم پی ٹی ایم کو پی ٹی آئی کی سپورٹ حاصل ہے،پی ٹی ایم بات تو پختونوں کے حقوق اور پاکستان کے آئین اور قانون کیساتھ کھڑے ہونے کا کرتی ہے مگر عملی طور پر پاک افغان بارڈر کو نہیں مانتی، یہ گریٹر پختونستان کے ایجنڈےپر عمل پیرا ہے اور صوبہ کے پی کو افغانستان میں ضم کرنا چاہتی ہے، پی ٹی ایم کو بھارت اور اسرائیل سمیت دیگر ملکوں سے فنڈنگ موصول ہوتی ہے،یہ اپنا قد بڑھانے کیلئے پاک فوج کو گالیاں دیتے ہیں،ان سے کہتا ہوں کہ وہ واپس سیدھے راستے پر آ جائیں۔

کوئی تبصرے نہیں