TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

عدالتی حکم پر لوکل کمیشن کی اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی سے ملاقات


راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے وکلا کے اڈیالہ جیل داخلے میں مشکلات کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا۔


اسلام آباد ہائیکورٹ کے مقرر کردہ لوکل کمیشن بیرسٹر ذوپاش خان آج اڈیالہ جیل گئے اور وہاں پر فراہم کی گئی تمام سہولیات و ملاقات میں درپیش مشکلات سے متعلق انتظامیہ سے بات کی۔


بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کی درخواست پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کمیشن قائم کیا۔ بیرسٹر ذوپاش نے دوران سماعت اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے بات کی، لوکل کمیشن نے اڈیالہ جیل سماعت کے دوران وکلا سے بھی مشکلات سے متعلق گفتگو کی۔


بیرسٹر ذوپاش نے دوران سماعت اڈیالہ جیل کمرہ عدالت کا بھی جائزہ لیا۔


واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے لوکل کمیشن کو وزٹ کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کی وکلا داخلے میں مشکلات سے متعلق درخواست پر ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا۔




#عمران خان

#بشری بی بی

#اڈیالہ


کوئی تبصرے نہیں