TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

شوہر کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے،نبیلہ وہاب

اسلام آباد(راجہ طیب جنجوعہ) آزاد کشمیر کی معروف کاروباری شخصیت عبدالوہاب کی اہلیہ نبیلہ وہاب اور انکے صاحبزادے جنید وہاب نے وزیر اعظم پاکستان، آرمی چیف، وزیر اعلیٰ پنجاب اوروزیر اعظم آزاد کشمیر سے اپیل کی ہے کہ انکے شوہر کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے جنہیں پانچ دن قبل واہ کینٹ تھانہ کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا، میرے شوہر کو مجتبیٰ اور مرتضیٰ نے اغواء کیا ہے جن کی انکے ساتھ کاروباری شراکت داری ہے،میرے شوہر شوگر کے مریض ہیں،پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے،انصاف نہ ملا تو بچوں کے ہمراہ چیف منسٹر ہاؤس کے سامنے بچوں کے ہمراہ تا دم مرگ بھوک ہڑتال کروں گی،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے بیٹے جنید وہاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نبیلہ ویاب کا مزید کہنا تھا کہان کے شوہر عبدالوہاب اسلام آباد اورآزاد کشمیر کی معروف کاروباری شخصیت ہیں جنہیں پانچ دن قبل  جمیلہ آباد تھانہ ٹیکسلا کے علاقےوحدت کالونی کی حدود سے گاڑی سمیت اغوا کیا گیا تھاجوتاحال بازیاب نہ ہو سکےہیں، ہم تھانہ ٹیکسلا کے چکر لگا لگا کرتھک چکے ہیں مگر ایس ایچ او نے ایف آر درج نہیں کی، نبیلہ وہاب کا مزیدکہنا تھا کہ انکے شوہر کووحدت کالونی میں واقع کوئٹہ ہوٹل کے مالک قیصرمحمود نے فون کر کے بلایا تھاجس کے بعدمجتبیٰ اور مرتضیٰ جو کہ ایک حساس ادارےکے ریٹائرڈ آفیسر ہیں انہیں اغواءکرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں،کیونکہ انکےشوہر کے ساتھ ان کی کاروباری شراکت ہے، انکے شوہر شوگر کے مریض ہیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے ،لہذاٰ ہمیں  تحفظ فراہم کیا جائے،ہم نےپرائم منسٹر پورٹل چیف منسٹر پورٹل آئی جی پنچاب پورٹل سمیت تمام پلیٹ فارمز پر اپنی شکایت درج کروائی مگر تاحال کہیں سے بھی کوئی جواب نہیں ملا ،انکے شوہر اور فیملی کو شدید جانی خطرات لاحق ہیں نبیلہ وہاب نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر، چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں انصاف مہیا کریںاور انکے شوہر کو فوری طور پر بازیاب کرائیںاورانکے شوہر سمیت پوری فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائےبصورت دیگر بچوں کے ہمراہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے بچوں کے ہمراہ تا دم مرگ بھوک ہڑتال کروں گی ۔

کوئی تبصرے نہیں