راولپنڈی ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ریجنل دفتر میں اوپن ڈورپالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع سے آئے شہریوں نے اپنی شکایات کے ازالے کے لیے درخواستیں پیش کیں جن پر فوری کارروائی و انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے۔میرٹ اور انصاف کا بروقت حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے جسے ہر ممکن طریقے سے یقینی بنایا جارہا ہے، آر پی او بابر سرفرا زالپا تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ریجنل دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،کھلی کچہر ی میں راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع سے آئے شہریوں نے اپنی شکایات کے ازالے کے لیے درخواستیں پیش کیں جن پر فوری کارروائی و انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے۔کھلی کچہر ی میں آنے والے شہریوں نے مقدمات کی تبدیلی تفتیش ودیگر درج مقدمات کی انکوائری کے لیے اپنی درخواستیں پیش کیں جس پر آر پی او نے تمام شہریوں کی درخواستوں پر فرداً فرداًموقف سننے کے بعد متعلقہ افسران کو فوری کارروائی و انکوائری کے بعد میرٹ کے مطابق درخواستوں کو بروقت یکسو کر کے مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے، اس موقع پر آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ اور انصاف کا بروقت حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے جسے ہر ممکن طریقے سے یقینی بنایا جارہا ہے۔
ریجنل دفتر میں اوپن ڈورپالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں