TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مزار اقبال ؒ پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی

لاہور 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی حضوری باغ آمد

 وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مزار اقبال ؒ پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مزار اقبالؒ پر فاتحہ خوانی کی 

وزیراعلیٰ نے ملک کی سالمیت، ترقی و خوشحالی، استحکام کیلئے دعا کی

 وزیراعلیٰ نے شاعر مشرق علامہ محمداقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف  نے شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازہ پر پرچم کشائی کی

 

پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا


وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو بوائے سکاوٹس کے دستے نے سلامی پیش کی

 

سکول بینڈز نے خوبصورت دھنیں پیش کیں


سندھی ۔ بلوچی، کلاش، کشمیری ، پنجابی چولستان اور دیگر علاقائی لباس میں طالبات نے تالیاں بجا کر وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا

تقریب میں قائد اعظم کی تقریر کے اقتباس بھی پیش کئے گئے 

سپیشل بچوں نے یوم آزادی کی مناسبت سے ترانہ پیش کیا 

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اپنی نشست چھوڑ کر سپیشل بچوں کے درمیان پہنچ گئیں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کے ترانے کی تعریف پیش کی

حضوری باغ میں یوم آزادی کی تقریب مختلف ممالک کے سفرا، مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمایاں شخصیات کی شرکت 

سینیئر منسٹر مریم اورنگزیب ،صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری ، صوبائی وزرا مجتبی شجاع الرحمن ، رانا سکندر حیات، ذیشان سکندر ، سہیل شوکت بٹ، بلال یاسین ، شیر علی گورچانی ،معاون خصوصی ذیشان ملک، ایم پی اے ثانیہ عاشق بھی موجود

چیف سیکرٹری ، آئی جی ،پرنسپل سیکرٹری ،سیکرٹریز، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور افسروں بھی موجود تھے

کوئی تبصرے نہیں