TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

اپنی چھت اپنا گھر پورٹل کی لانچنگ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ماڈل ہاؤس کاافتتاح کر دیا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عوام سے کیا وعدہ نبھاتے ہوئے اپنی چھت…… اپنا گھر ماڈل ہاؤس کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ”اپنی چھت……اپنا گھر“ پورٹل کی لانچنگ بھی کی۔ شہری”اپنی چھت…… اپنا گھر پورٹلacag.punjab.gov.pk سے اپلائی کرسکیں گے۔ ”اپنی چھت ……اپنا گھر پروگرام“ کے لئے ہیلپ لائن نمبر0800-09100پر کال کرکے انفارمیشن لے سکیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ماڈل ہاؤس کا دورہ کیا اور ماڈل ہاؤس کے ہر حصے کا مکمل معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تعمیرات سے متعلق مختلف سٹالز کا جائزہ لیا اور Idapکے سٹال پر تھری ڈی پرنٹر کا مشاہدہ بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو کنکریٹ کی مضبوطی جانچنے کے لئے سمارٹ راک اور ماحول دوست اینٹ ٹائپ”کور ایکو بلاک“ کے بارے بتایا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف آشیانہ قائد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا اورسیکرٹری ہاؤسنگ اسداللہ خان اور ڈی جی پھاٹا کی کاوشوں کو سراہا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ اسد اللہ خان نے لو کاسٹ ہاؤسنگ پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پنجاب میں عام آدمی کیلئے لو کاسٹ ہاؤسنگ پروگرام سے متعلق دستاویز ی فلم بھی دکھائی گئی۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء صہیب احمد ملک، ذیشان رفیق، ارکان اسمبلی، معاون خصوصی ذیشان ملک، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہاؤسنگ، ڈی جی پھاٹا، افسران اور دیگرنے شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں