TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

جب تک امن قائم نہیں ہوگا خوشحال ملک نہیں بنا سکتے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دہشتگرد حملہ جہاد نہیں جہالت ہے امن اور خوشحالی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے، کیونکہ جب تک امن قائم نہیں ہوگا خوشحال ملک نہیں بنا سکتے۔


پشاور میں پولیس شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تمام شہداء  کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، عوام دہشت گردی کی جنگ میں قربانی دے رہے ہیں۔ تقریب میں موجود شہداء کے لواحقین، پولیس غازی و افسران کو سلام پیش کرتا ہوں۔


وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبہ میں امن و امان ہماری پہلی ترجیح ہے۔ فنڈز کی کمی کو آڑے آنے نہیں دیں گے۔ امن ہوگا تو سب کچھ ہوگا، پولیس کو جدید اسلحہ اور گاڑیاں مہیا کریں گے۔ شہداء کے بچوں کا اپنے بچوں کی طرح خیال کریں گے۔ فوجی کے بیٹا اور بھائی، سب فورسز کی شہادتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔


علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے پولیس کو فنڈز دے دیے ہیں۔ آئی جی جلد از جلد پولیس شہداء کے کوٹے پر بھرتیاں کریں۔ پولیس فنڈ پہلے سے کم ہے، ٹریفک جرمانوں کے 20 فیصد شہداء فیملیز کو ملیں گے۔


انکا کہنا تھا کہ بعض اوقات چھوٹی چھوٹی باتوں پر پولیس سے الجھنا نہیں چاہیے۔ 

کوئی تبصرے نہیں