TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

مسلح فوج کی جانب سے پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش


راولپنڈی: مسلح افواج کی جانب سے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کا نذرانہ دینے والے پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں، پولیس شہدا کے غیرمتزلزل عزم، انتھک حوصلے اور بے لوث قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


 آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے افسران اور جوان اپنے خون  پسینے سے قوم کا تحفظ کرنے والے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کی بے لوث خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، ہم شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں اور ہرمشکل میں ان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پولیس شہدا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ملک کے مختلف مقامات پر تقریبات میں شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں