TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

راولپنڈی کسان کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا

 راولپنڈی 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کسان کارڈ پروگرام کی افادیت سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک تک محدود

کسان کارڈ کی رجسٹریشن کے لیے مختص نمبر میں فنی خرابی یا کچھ اور

کسان کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن کا آج آخری دن

کسان کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا.

حکومت پنجاب کی جانب سے رجسٹریشن کے لیے دیئے گئے نمبر 8070 پر بڑی تعداد میں کسانوں کا میسج سینڈ نہیں ہو رہا۔

حکومت پنجاب کی ہیلپ لائن 080017000 پر تسلی بخش جواب نہیں دیئے جا رہے۔

ہیلپ لائن نمائندگان  کی کسانوں کا مسئلہ حل کرنے کی بجائے کسانوں کو کسی اور کمپنی کی نئی سم لینے کا انوکھا مشورہ

کچھ کسان جن کے میسج سینڈ ہو رہے ہیں اُن کو جواب آ رہے ہیں کے اپنا ریکارڈ اپڈیٹ کروانے کے لیے آراضی ریکارڈ سینٹر سے رابطہ کریں۔

کسانوں کا کہنا ہے کے راولپنڈی کے وہ موضع جات جو ابھی تک کمپیوٹراز نہیں ہوئے وہ اپنا ریکارڈ کیسے اپڈیٹ کروائیں۔

جب مکمل موضع ہی کمپیوٹررائز نہیں تو چند کسانوں کا انفرادی طور پر ریکارڈ کیسے اپڈیٹ ہو گا؟

راولپنڈی کے ہزاروں کسان  آن لائن کسان کارڈ کی رجسٹریشن سے محروم


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز معاملے کا نوٹس لیں کسانوں کا مطالبہ


 کسان کارڈ کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے اور رجسٹریشن کے مسائل فوری حل کیے جائیں کسانوں کا مطالبہ

کوئی تبصرے نہیں