TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

برطانیہ کے 20 سے زائد شہروں میں صورتحال کشیدہ،ذرائع

 

برطانیہ کے 20 سے زائد شہروں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی 5 روز میں 150 پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔


برطانیہ میں لیورپول، مانچسٹر، بلیک پول سمیت 20 سے زائد شہروں میں سفید فام نسل پرستوں کے حملوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہے اور 5 روز میں 150 پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔


مختلف شہروں میں پولیس اسٹیشنز کو آگ لگائی گئی ہے، جبکہ اسٹورز لوٹنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔



برطانیہ کے مختلف شہروں میں ہفتے کی شب ہنگامے میں ملوث تقریباً 250 افراد گرفتار


برطانوی وزيراعظم کیئر اسٹارمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان لوگوں کو بھی بولنے کا موقع فراہم کیا گیا جن پر پہلے پابندی تھی۔


مقامی میڈيا کے مطابق برطانیہ میں دائيں بازو کے حامی ساؤتھ پورٹ میں بچوں کے قتل کے بعد سے احتجاج کر رہے ہیں۔


سوشل میڈیا پر بچوں کے قاتل کو غیر قانونی تارک وطن کہا جا رہا تھا جو بعد میں غلط نکلا کیونکہ قاتل برطانیہ کے شہر کارڈف میں ہی پیدا ہوا تھا۔


پولیس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ملزم کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


کوئی تبصرے نہیں