TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی اور غیر ملکی افراد کو اعزازات عطا کرنے کی منظوری دے دی

 اسلام آباد

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی اور غیر ملکی افراد کو اعزازات عطا کرنے کی منظوری دے دی   


اعزازات 23 مارچ 2025 کو خصوصی تقریب تقسیم اعزازات میں عطا کیے جائیں گے


خدمات عامہ کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کو نشان پاکستان عطا کرنے کی منظوری


کھیل کے شعبے میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز اور مراد سدپارہ کو ستارہ امتیاز عطا کرنے کی منظوری


پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں پرنس عبد العزیز بن سلمان السعود کو ہلال پاکستان عطا کرنے کی بھی منظوری


ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر حسین بلوچ کو ستارہ شجاعت عطا کرنے کی منظوری


عرفان نواز میمن کو ستارہ امتیاز دینے کی منظوری


سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں عامر حفیظ ابراہیم کو ہلال امتیاز، ڈاکٹر غلام محمد علی اور سردار محمد آفتاب احمد خان وٹو کو ستارہ امتیاز جبکہ ڈاکٹر سارا قریشی، ڈاکٹر رفیع الدین اور پروفیسر ڈاکٹر عثمان قمر کو تمغہ امتیاز عطا کرنے کی منظوری 


تعلیم کے شعبے میں سعدیہ رشید کو ہلال امتیاز ، ضیاء الحق، ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین اور سید اظہر حسین عابدی کو ستارہ امتیاز،  برکت شاہ، عبد الرشید کاکڑ اور عنیقہ بانو کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی عطا کیا جائے گا 


شعبہ طب میں پروفیسر ڈاکٹر شہریار اور ڈاکٹر زریاب سیٹنا کو ہلال امتیاز، ڈاکٹر عاکف اللّٰہ خان، ڈاکٹر سید عابد مہدی کاظمی اور اکرام اللّٰہ خان کو تمغہ امتیاز عطا کرنے کی منظوری 


فنون کے شعبے میں کالن ڈیوڈ کو ستارہ امتیاز، ارشد عزیز ملک، بختیار احمد اور بیرسٹر ظفر اللہ کو تمغہ امتیاز عطا کیا جائے گا 


فریحہ پرویز، حامد رانا، شیبا ارشد اور نوید احمد بھٹی کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا 


ادب کے شعبے میں ناصر کاظمی مرحوم کو نشان امتیاز بعد از وفات، جاوید جبار کو ہلال امتیاز، سلمان اعوان، ظفر وقار تاج اور منیزہ شمسی کو ستارہ امتیاز عطا کیا جائے گا 


سید جواد حسین جعفری کو تمغہ امتیاز جبکہ عنبرین حسیب کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا 


کھیل کے شعبے میں مقصود احمد، عماد شکیل بٹ، رحمٰن اشتیاق اور میر نادر خان مگسی کو تمغہ امتیاز، عامر اشفاق کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی عطا کرنے کی منظوری


سماجی خدمات اور خدمت خلق کے شعبے میں میاں عزیز احمد، ہنید لاکھانی، ثناء ہاشوانی اور سفیناز منیر کو ستارہ امتیاز جبکہ خواجہ انور مجید اور حسین داؤد کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی منظوری 


ٹیکس گزاروں اور ایکسپورٹرز میں سید عمران علی شاہ، ناظم الدین فیروز، امتیاز حسین، عدنان نیاز، زاہد احمد غریب اور سید اسد حسین زیدی کو ستارہ امتیاز عطا کیا جائے گا  


کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا، ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ اور عمر فاروق کو ہلال امتیاز عطا کیا جائے گا 


ڈاکٹر روبابا خان بلیدی، ڈاکٹر حامد عتیق سرور، وقاص الدین سید، جمیل احمد، ایاز خان، احمد اسحاق جہانگیر کو ستارہ امتیاز عطا کیا جائے گا 


سید شکیل شاہ، اشہد جواد، رباب سکندر، محمد یوسف خان، کارڈینل جوزف کاؤٹس، ریحان مہتاب چاولہ، ریئر ایڈمرل تنویر اور عامر محمود لاکھانی کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا 


بہادری کے اعتراف میں سب انسپکٹر تیمور شہزاد شہید، سپاہی محمد آصف شہید، ایس پی محمد اعجاز خان شہید، ڈی ایس پی سردار حسین شہید، ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید، ایل ایچ سی محمد فاروق شہید، ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید، اللّٰہ رکھیو نندوانی، کانسٹیبل جہانزیب اور کانسٹیبل ارشاد علی شہید کو ہلال شجاعت بعد از وفات عطا کیا جائے گا 


ملک سبز علی شہید اور کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ انجم کو ستارہ شجاعت سے نوازا جائے گا 


ملک محمود جان شہید، سعید خان، سمیع اللہ خان شہید، صاحب خان اور ڈاکٹر شفیع محمد بزنجو کو تمغہ شجاعت عطا کرنے کی منظوری 


پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں غیر ملکی افراد کو بھی اعزازات عطا کرنے کی منظوری 


فو چی ہنگ اور محمد سیف السویدی کو ہلال قائد اعظم عطا کیا جائے گا 


ڈاکٹر ماجد بن عبد اللہ الكسبی اور انجینئر عبد اللہ السواہا کو ستارہ پاکستان سے نوازا جائے گا 


حیدر قربانوف اور ڈاکٹر کرسٹین  شموٹزر کو ستارہ قائد اعظم سے نوازا جائے گا


چانگ باؤ چُنگ اور شن من لیو کو تمغہ قائد اعظم سے نوازا جائے گا 


ڈیانا مک آرتھر کو تمغہ خدمت عطا کرنے کی بھی منظوری

کوئی تبصرے نہیں