وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔
حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 17 پیسے کمی کردی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 32 پیسے کی کمی جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں