TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

جماعت اسلامی کا دھرنا آج چھٹے روز میں داخل


 

 جماعت اسلامی کے دھرنے کا چھٹا روز، مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا


راولپنڈی: جماعت اسلامی کا دھرنا آج چھٹے روز میں داخل ہوگیا جب کہ حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔


بجلی کی قیمتوں میں اضافے، بے جا ٹیکسز، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے اور حکومتی اخراجات ختم کرنے سمیت 10 مطالبات پر عمل کے لیے جماعت اسلامی کے دھرنے کا آج چھٹا روز ہے۔


لیاقت باغ چوک راولپنڈی میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے کے حوالے سے مرکزی انجمن تاجران نے بھی حمایت میں آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت بطور احتجاج اندرون شہر دکانیں آج بند رہیں گی۔ علاوہ ازیں تاجر رہنما اور دکان دار بھی آج جماعت اسلامی کے دھرنے میں شریک ہوں گے۔


دریں اثنا جماعت اسلامی اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا دوسرا اہم دور آج ہوگا۔ سہ پہر 3 بجے کمشنر آفس راولپنڈی میں ہونے والے مذاکرات کے لیے جماعت اسلامی نے اپنی ٹیم 3 سے بڑھا 6 رکنی کردی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں