بھارت نے کینیڈا سے کہا ہے کہ وہ ملک میں موجود اپنے 62 میں سے 41 سفارت کاروں کو واپس بلا لے۔
ایک سینئر کینیڈین عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کو اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے 21 ستمبر کو پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے تعلق کے بارے میں قابلِ بھروسہ انٹیلی جینس معلومات موجود ہیں۔ نئی دہلی نے جسٹن ٹروڈو کے الزام کی تردید کرتے ہوئے غصے کا اظہار کیا تھا۔
نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے جسٹن ٹروڈو کے الزام کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات متاثر ہوئے تھے۔
بھارت نے کینیڈا کے شہریوں کے لیے نئے ویزا معطل کر دیے تھے اور اوٹاوا سے بھارت میں اپنی سفارتی موجودگی کم کرنے کے لیے کہا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں