ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ
پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں