TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

اینٹی کرپشن چوہدری پرویز الٰہی کی کرپشن کے چار کیسز پر تحقیقات کر رہاہے، سہیل ظفر چٹھہ

 *ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی پریس کانفرنس* 


سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی کرپشن کیسز بارے میڈیا کو بریفننگ


اینٹی کرپشن چوہدری پرویز الٰہی کی کرپشن کے چار کیسز پر تحقیقات کر رہاہے۔  سہیل ظفر چٹھہ


 چوہدری پرویز الٰہی نے دارلہندسہ/کنسلٹنٹ کی طرف سے جمع کروائے گئے لاہور ماسٹر پلان میں جعلسازی کی۔سہیل ظفر چٹھہ


کنسلٹنٹ کے ترتیب دیے گئے ماسٹر پلان  میں جعلی کاغذات کا اضافہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن


جعلسازی سے زرعی زمین کو رہائشی اور کمرشل اراضی بنانے کی کوشش کی گئی۔سہیل ظفر چٹھہ


زرعی زمین کو کمرشل اور رہائشی میں تبدیل کرکے 10 سے12 ارب کا مفاد حاصل کرنے کی کوشش کی۔سہیل ظفر چٹھہ


 سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی نے مالی مفاد کے لئے عہدے اور دفتر کا استعمال کیا۔ سہیل ظفر چٹھہ


چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کرغیر قانونی تعیناتیاں کیں۔ ڈی جی سہیل چٹھہ 


پنجاب اسمبلی میں مختلف گریڈز کی 300 سے زائد اسامیوں پر من پسند  افراد کی تعیناتی کی۔ سہیل ظفر چٹھہ 


ٹیسٹنگ سروس کے مرتب شدہ رزلٹ کو تبدیل کیا گیا۔سہیل ظفر چٹھہ


امیدواروں کے پرچوں کی اصل کاپیاں اینٹی کرپشن کی تحویل میں ہیں۔ سہیل ظفر چٹھہ


 رزلٹ میں ردوبدل کر کے  میرٹ پر آئے امیدواروں کی حق تلفی کی گئی۔ سہیل ظفر چٹھہ


سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کے دور میں عہدے اور طاقت کا بدترین اور ناجائز استعمال ہوا۔ سہیل ظفر چٹھہ


سابق وزیر اعلی نے مالی مفادات کیلئے قواعد و ضوابط کو ہوا میں اڑا دیا ۔سہیل ظفر چٹھہ


رحیم یار خان شوگر مل کی کرشنگ کپیسٹی میں 30 ہزار میٹرک ٹن کا اضافہ کیا گیا۔ سہیل ظفر چٹھہ


 کرشنگ کپیسٹی 12 ہزار میٹرک ٹن سے یکمشت  42 ہزار میٹرک ٹن کر دی گئی۔ سہیل ظفر چٹھہ


ایک شوگر مل کی کپیسٹی کو عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے دو کے برابر کردیا گیا۔ سہیل ظفر چٹھہ


پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر کے عہدے پر ایک غیر سرکاری  ملازم کی تعیناتی کی سہیل ظفر چٹھہ 

 


ڈیپوٹیشن کی آڑ میں 

محمد خان بھٹی کو صوبہ کے سب سے اہم  عہدے پر فائز کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل 


جو شخص پنجاب اسمبلی کے معیار پر پورا نہیں اترتا اسکو پورے صوبے کے سیاہ و سفید کا مالک بنا دیا گیا۔ سہیل ظفر چٹھہ 


ایف اے پاس ملازم کو پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ۔ سہیل ظفر چٹھہ 


سابق وزیر اعلی نے اپنے دور میں اختیارات کا ناجائز اور بدترین استعمال کیا۔ سہیل ظفر چٹھہ

کوئی تبصرے نہیں