TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

راولپنڈی پولیس نے تھانہ دھمیال کی حدود سے اغوا کیا گیا تین سالہ بچہ بحفاظت بازیاب کروا لیا

راولپنڈی(راجہ طیب) ایس ایچ او تھانہ دھمیال اور ٹیم کی بڑی کارروائی تاوان کے لئے اغواء 3 سالہ بچہ بازیاب ایک اغواءکار گرفتاردو کی تلاش جاری ایس ڈی پی او ، SHOدھمیال اور ٹیم کی کاوشوں سے بازیابی ممکن ہوئی خطرہ تھا کہ اغواکاربچے کو کوئی نقصان نہ پہنچا دیں ایس پی صدر نبیل کھوکھر کی میڈیا کو بریفنگ تفصیلات کے مطابق SHOدھمیال حسنین شاہ اور ٹیم کی کاوشوں سے 31اگست کو اغوا ہونے والا بچہ ہری پور سے بازیاب کروالیا گیا جبکہ اس معاملے میں ملوث ایک ملزم بھی گرفتار کرلیا گیاپولیس لائن میں SPصدر نبیل کھوکرنے میڈیا کو بریفنگ دی اس موقع پر  ایس ڈی پی او ASPزینب اورSHOدھمیال حسنین شاہ بھی موقع پر موجود تھے نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے بچے کو گرجا روڈ سے تاوان کے لیے اغوا کیا تھاملزمان نے بچے کے والدین سے10لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا تھا دھمیال پولیس نے مغوی بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیااور تفتیش کا آغاز کیا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم فیاض کو ہری پور سے ٹریس کر کے گرفتار کیا اور مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے واقعہ میں ملوث ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں،مغوی بچے کی بحفاظت بازیابی اور اغواء کار کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر، اے ایس پی صدر اور SHOدھمیال اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی صدر کا کہنا تھا کے تاوان کے لئے اغواء بچے کی بحفاظت بازیابی اور ملزم کی گرفتاری ایک بڑی کامیابی ہے،سنگین واردات میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گامعصوم بچے کو تاوان کے لئے اغواء کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اس موقع پر بچے کی والدہ کا کہنا تھا کے راولپنڈی پولیس کی شکرگزار ہوں جن کی دن رات کی انتھک محنت کے بعد بچے کی بازیابی ممکن ہوئی۔

کوئی تبصرے نہیں