TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

اے این ایف کی کاروائیاں جاری،54کاروائیوں میں 15.936ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد،



راولپنڈی (راجہ طیب)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے54کاروائیوں میں 15.936ملین ڈالر مالیت کی 644.334 کلوگرام منشیات،190لیٹر ہائیڈروکلورک ایسڈاور 600 کلو ممنوعہ پاؤڈر برآمد کرکے1 خاتون سمیت53 ملزمان  کو گرفتارکر لیا اورمنشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی23 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں برآمد شدہ منشیات میں 90.8 کلوگرام افیون، 45.323کلوگرام ہیروئن، 497.723 کلوگرام چرس،10.145کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 26گرام ویڈاور 317 گرام ایکسٹیسی گولیاں (370گولیاں)شامل ہیں اے این ایف ہیڈ کوارٹر سے جاری تفصیلات کے مطابق اے این ایف راولپنڈی نے14کاروائیوں میں 26.400 کلوگرام ہیروئن، 30.070 کلو گرام ہیروئن، 116.19کلو گرام چرس،6.66 کلوگرام ایمفیٹامائن (آئس)،20 گرام ویڈ اور 62 گرام ایکسٹیسی گولیاں (100گولیاں)برآمدکرکے 19 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ملزمان کے زیر استعمال6 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں،اے این ایف خیبر پختونخوا نے13کاروائیوں میں 6 کلو گرام افیون،603 گرام ہیروئن،105.577کلوگرام چرس،500 گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور 113گرام ایکسٹیسی گولیاں (20گولیاں)برآمدکرکے6ملزمان کو گرفتار کر کے 5 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں، اے این ایف پنجاب نے15کاروائیوں میں 58.400کلو گرام افیون،9.650کلو گرام ہیروئن،154.140کلو گرام چرس اور 985گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس)برآمدکرکے 1 خاتون سمیت 23 ملزمان کو گرفتار کرکے8 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں،اے این ایف بلوچستان نے4کاروائیوں میں 5کلوگرام ہیروئن،15کلوگرام چرس اور 2 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 190 ہائیڈرو کلورک ایسڈ  اور 600کلو ممنوعہ پاؤڈر  برآمد کر کے 4ملزمان کو گرفتار کر لیااور 3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں اور اے این ایف سندھ نے8کاروائیوں میں 106.816 کلوگرام چرس،6گرام ویڈ اور142گرام ایکسٹیسی گولیاں (250گولیاں) برآمد کر کے 1 ملزم کو گرفتار کرکے اس کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔

کوئی تبصرے نہیں