*راولپنڈی ، عمرے سے واپس آنیوالا خاندان ٹریفک حادثے کا شکار ، 5 جاں بحق*
راولپنڈی میں ٹرالر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا خاندان عمرے سے واپسی پرگھر جا رہا تھا، روات کے ٹی چوک پرانے ٹول پلازہ کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 4 خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں