TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

تھانہ ریس کورس کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنا دی


راولپنڈی (پوٹھوہار ون ڈیجیٹل) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج راولپنڈی جہانگیر علی نے تھانہ ریس کورس کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنا دی ہے عدالت نے مقتول کے قانونی ورثا کو5لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے تھانہ ریس کورس پولیس نے گزشتہ سال29جون کو واصف علیم کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ302/34کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ غلام مرتضیٰ عرف انمول نامی خواجہ سرا اور اس کے ساتھی جنید نے معمولی جھگڑے پر مدعی کے ماموں (خواجہ سرا)عامر مسیح عرف بھولی کو چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا بعد ازاں زخمی حالت میں انہیں سیڑھیوں سے نیچے دھکا دے دیا جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے غلام مرتضیٰ عرف انمول نامی خواجہ سرا کو قتل کی دفعہ کے تحت موت کی سزا سنا دی جبکہ عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ544-Aکے تحت مقتول کے قانونی ورثا کو 5لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے عدم ادائیگی ہرجانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 6ماہ قید بھگتنا ہو گی عدالت نے ہدائیت کی ہے کہ ہرجانہ کی رقم ملزم کی جائیداد فروخت کر کے وصول کی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں