TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کا رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ


راولپنڈی (پوٹھوہار ون ڈیجیٹل)  ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی کا اچانک دورہ کیادورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی وارڈ اور میڈیکل سٹور سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا حاضری رجسٹر بھی چیک کیاڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی عیادت کی اور علاج و معالجہ کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا انہوں نے ہسپتال میں موجود مریضوں کے لواحقین سے ڈاکٹرز کے رویے کے بارے میں استفسار کیا۔اسں موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاکہ مریضوں کیلئے علاج و معالجہ کی کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے جبکہ ہسپتالوں کی صفائی، ادویات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے کہاکہ مختلف اوقات میں سرکاری علاج گاہوں کے دورے جاری رہیں گے ہمارا مقصد شہریوں کو صاف ستھرے ماحول میں علاج و معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں