TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی جانب سے کرائم میٹنگ کا انعقاد


راولپنڈی(پوٹھوہار ون ڈیجیٹل ٹی وی)  ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے اپنے دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیامیٹنگ میں صدر ڈویژن کے تمام ایس ایچ اوزنے شرکت کی ایس پی صدر نے فرداً فرداً تمام تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیاانہوں نے کہاکہ تھانے کی سطح پر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران مقدمات کی میرٹ پر تفتیش اور بروقت چالان کو یقینی بنائیں،جرائم کی روک تھام اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے، متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے،اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ایس ایچ اوز تھانوں کے ریکارڈ کی تکمیل کو یقینی بنائیں، موثر تفتیش اور پیروی مقدمہ سے ہی ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوائی جا سکتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں