20فروری2023ء
راولپنڈی ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمدعامر خان نیازی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگز
میٹنگز میں ڈی ایف سیز اور پتنگ بازی کے انسداد کے لیے بنائی گئی ٹیموں کے افسران وجوانوں نے شرکت کی،ایس ایس پی آپریشنز نے فردا فردا کار کردگی کا جائزہ لیا اورافسران کو ہدایات دیں،ٹاسک مکمل کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی اور مزید بہتر کام کرنے کی ہدایت کی،ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر)عامر خان نیازی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگز کا انعقاد کیا گیا،میٹنگز میں ڈی ایف سیز اور پتنگ بازی کے انسداد کے لیے بنائی گئی ٹیموں کے افسران وجوانوں نے شرکت کی،ایس ایس پی آپریشنز نے کار کردگی کا فردا فردا جائزہ لیا اورافسران کو ہدایات دیں،ٹاسک مکمل کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی اور مزید بہتر کام کرنے کی ہدایت کی،ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر)عامر خان نیازی کا کہنا تھاکہ پتنگ بازی, پتنگ فروشی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے, پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے مساجد میں اعلانات کروائے جائیں،سابقہ ریکارڈ یافتگان سے شورٹی بانڈ لیے جائیں،پتنگ بازی جیسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے،پتنگ بازی،پتنگ فروشی اورہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے تما م وسائل بروئے کا رلائے جائیں،پتنگ بازی بچوں کی جان اور مستقل کے لیے خطرناک ہے،والدین سے التماس ہی کہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے روکیں،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس24/7مصروف عمل ہے،ایس ایس پی آپریشنز نے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی اور آئندہ کام مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔
کوئی تبصرے نہیں