TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

ہم ملک کی سالمیت اور عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا دلوانے کے لئے گرفتاری دیں گے،فیاض الحسن چوہان

 راولپنڈی (پوٹھوہار ون ڈیجیٹل)  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر و سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کل (بروز جمعہ)لیاقت باغ سے گرفتاری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کی سالمیت اور عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا دلوانے کے لئے گرفتاری دیں گے ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کر کے چوہدری پرویز الٰہی نے ثابت کیا وہ اصلی بھی ہیں اور نسلی بھی ہیں پرویز الٰہی عمران خان کے سپاہی ہیں اور انہوں نے حقیقی آزادی میں کردار ادا کیاان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے پبلک سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 ہفتوں سے میرے فیس بک پیج کو ہیک کیا گیا ہے اور نازیبا پوسٹ کی گئی انہوں نے کہا کہ ہم 22 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے گرفتاریاں دیں گے ہم ملک کی سالمیت اور عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا دلوانے کے لئے گرفتاری دیں گے اس سلسلے میں جمعہ کے روز میں لیاقت باغ سے اپنی گرفتاری دوں گا کابینہ کے 89 ممبران کو گرفتاری دینی چاہئے تھی ان لوگوں نے پاکستان کی معیشت کو داؤ پر لگادیا عمران خان کے دل میں پوری قوم کا درد ہے ہم11 ماہ سے کہہ رہے ہیں یہ حکمران نااہل ہیں ان کو فوری ہٹا کر شفاف الیکشن کروایا جائے ان لوگوں نے عام آدمی کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا ہے ان حالات کے اندر صدر مملکت کی جانب سے تاریخ کا اعلان ہونے کے باوجود الیکشن نہیں کرا رہے انہوں نے کہاکہ ہم 22 کروڑ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی گرفتاریاں دیں گے ہم ملک کی سالمیت اور عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا دلوانے کے لئے گرفتاری دیں گے انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ نے کل پریس کانفرنس میں عدلیہ کی توہین کر کے طلال چوہدری اور نہال ہاشمی کی مثال کو زندہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ لاڈلہ 50 روپے کا اسٹامپ دے کر ملک سے بھاگا ہوا ہے  لاڈلے کو گردن میں بھی درد ہو تو استثنیٰ مل جاتا تھا انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو معمول سے زیادہ سہولیات دی گئیں،کیپٹن(ر) صفدر مجرم ہونے کے باوجود سرعام پاک فوج اور عدلیہ کو گالیاں دے رہا ہے شریف خاندان عدلیہ کے خلاف ناکام کوشش کر رہے ہیں  انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے اور چوہدری پرویز الٰہی کو خوش آمدید کہتا ہوں چوہدری پرویز الٰہی ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر اعلی شپ کا تجربہ رکھتے ہیں چوہدری پرویز الٰہی عمران خان کے سپاہی ہیں اور انہوں نے حقیقی آزادی میں کردار ادا کیا لوگوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی عمران خان کا ساتھ نہیں دیں گے چوہدری پرویز الٰہی نے ثابت کیا وہ اصلی بھی ہیں اور نسلی بھی ہیں 2 ہفتے پہلے میں سوشل میڈیا پیج پر 900 کے فالورز تھے حقیقی آزادی کی جنگ میرے فیس بک پیج سے لڑی جارہی تھی بیگم صفدر کی بہت سے چیزیں میرے فیس بک پیج سے لوگوں تک پہنچی 13 فروری کو میں نے اپنے بلاک پیج کے حوالے سے پی ٹی اے چیئرمین کو خط لکھا  ہیکرز نے اپنے گھر والوں کی تصاویر صبح دوپہر شام اس سے اپ لوڈ کر رہا ہے مجھے کل سے فون کالیں آرہی ہے اپنے پیج کے حوالے سے میں نے ایف آئی اے راولپنڈی سے بھی رابطہ کیا ہے کہ فوری کاروائی کی جائے پاکستان کی سیاست کو آڈیو اور وڈیو سے گندا کر دیا گیا ہے لیکن ہمیں گندا کرنے والے خود گندے ہوں گے تھوڑی دیر پہلے کنیز خاص خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں مسلم لیگ ن خواتین کو سامنے نہ لائیں یہ سامنے خواتین کو لا کر گندی سیاست کو فروغ دیتے ہیں ہماری تربیت یہ نہیں ہے ابھی مسلم لیگ ن کی ترجمان نے پریس کانفرنس کر کے عمران خان کے خلاف جو زبان استعمال کی لیکن وہ یہ جان لیں کہ فیاض الحسن چوہان بھی راولپنڈی کا ہے اورآئندہ اسی طرح جواب دیا جائے گاانہوں نے کہا کہ فیس بک پیج ہیک ہونے پر ایف آئی اے کو درخواست جمع کروادی ہے کہ میرے فیس بک پیج سے کوئی نازیبا تصاویر اپ لوڈ کرکے میری ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے لہٰذاملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف کاروائی کی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں