TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

پیر مہر علی شاہ ایرڈ بارانی زرعی یونیورسٹی میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد


راولپنڈی (پوٹھوہار ون ڈیجیٹل)  پیر مہر علی شاہ ایرڈ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں کیوی فروٹ کی پیداوار، افزائش اور معیار میں بہتری کے حوالے سے ایک بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس کا ا انعقاد شعبہ ہارٹیکلچرکی جانب سے کیا گیا تھا جس کا مقصد کسانوں کی حوصلہ افزائی اور بیداری پیدا کرنا اور انہیں کیوی پھل اگانے کی ترغیب دینا تھا سیمینار کے مہمان خصوصی ترکی برصا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر عارف اتک تھے جبکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیاض الحسن ساہی، کلیہ زراعت کے ڈین ڈاکٹر محمد نعیم ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی پروفیسر ڈاکٹر عارف اتک نے کیوی فروٹ کی پیداوار اور افزائش  پر تفصیلی لیکچر دیا اور کیوی فروٹ پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا کیونکہ اس وقت ترکی کیوی کی پیداوار حاصل کرنے والے ممالک میں  دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے ڈاکٹر عارف نے مزید کہا کہ پاکستان ترکی کے تجربے اور کیوی فارمنگ کو فروغ دینے میں مدد اور دو اداروں کے درمیان وسیع تعاون سے فائدہ اٹھا سکتا ہے جو پاکستان کے کسانوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے منتظمین اور سائنسدانوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کیوی فارمنگ کو بڑے پیمانے پر فروغ دینا اور کسانوں کو اس کے مالی فوائد سے آگاہ کرنا پاکستان کی معیشت کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کسانوں اور مقامی کاشتکاروں میں تقسیم کے لیے نرسری پلانٹس کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ سطح تک بڑھانے پر زور دیا  پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ساہی اور ڈاکٹر محمد نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے کسانوں کو جدید سائنسی زرعی ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں جو ہماری زرعی مصنوعات کی درآمدات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں شعبہ کے چیئرمین اور کیوی پراجیکٹ کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان نے بالائی پنجاب کے مختلف ماحولیاتی خطوں میں کیوی فروٹ کی موافقت کے لیے جاری سرگرمیوں کے بارے میں بتایا اورپنجاب کے خشک علاقوں میں  نقد آور فصل کے طور پر نئے پھل کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ 

کوئی تبصرے نہیں