راولپنڈی (پوٹھوہار ون ڈیجیٹل) محکمہ جنگلات کوٹلی ستیاں کے جانب سے موسم بہار کی شجرکاری مہم کا سلسلہ جاری ہے محکمہ جنگلات کوٹلی ستیاں کے اشتراک سے اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ماہم مشتاق نے اسسٹنٹ کمشنر آفس کے احاطے میں پودا لگایا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ماہم مشتاق کا کہنا تھا کہ کوٹلی ستیاں میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کی جانب بھر پور توجہ دی جائیگی۔ شجر کاری مہم کو سو فیصد کامیاب بنا یا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مقا می لو گوں کو شجرکاری کیلئے ترغیب دیی جائیگی اسسٹنٹ کمشنر نے وہاں کے مقا می لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پبلک پلیسز پر لگائے گئے پو دوں کی حفاظت کریں اور انہیں پروان چڑ ھانے کیلئے جانوروں کو ایسی جگہ پر داخل کرنے اور چرانے سے گزیز کریں علاوہ ازیں انہوں نے شہر یوں کو خالی جگہوں پر اور دوکانداروں کو اپنی اپنی دوکانوں کے سامنے سایہ دار پودے لگانے کی بھی تلقین کی اس موقع پر چیف افسر تحصیل کوٹلی ستیاں احمد بلال مخدوم اور رافعہ طاہر ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن افسربھی موجود تھیں۔
محکمہ جنگلات کوٹلی ستیاں کے جانب سے موسم بہار کی شجرکاری مہم کا سلسلہ جاری
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں