TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

تمام مشکلات کے باوجود حکومت شبانہ روز محنت سے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کوشاں ہے. وزیرِ اعظم

 

اسلام آباد: 20 فروری، 2023


حکومت پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات  کر رہی ہے. وزیرِ اعظم


موجودہ حکومت کو سیلاب جیسی قدرتی آفت کا  مقابلہ کرنا پڑا :  وزیرِ اعظم


پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کا سامنا ہے:  وزیرِ اعظم


موجودہ حکومت کو گزشتہ حکومت کی بدانتظامی کا بھی سامنا ہے : وزیرِ اعظم


غیر ضروری درآمدات میں کمی اور بر آمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے. وزیرِ اعظم


تمام مشکلات کے باوجود حکومت شبانہ روز محنت سے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کوشاں ہے. وزیرِ اعظم


وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے معروف بین الاقوامی مالیاتی فرم روتھ چائلڈ اینڈ کمپنی(Rothschild and Co )کے وفد کی ملاقات


وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے معروف بین الاقوامی مالیاتی فرم روتھ چائلڈ اینڈ کمپنی(Rothschild and Co) کے وفد نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی. 


وفد کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات  کر رہی ہے. انہوں نے مزید کہا  غیر ضروری درآمدات میں کمی اور بر آمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے. وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کا بھی سامنا  ہے.


وفد نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو مستحکم کہتے ہوئے پاکستان کی با صلاحیت افرادی قوت کو اسکی اصل طاقت قرار دیا. وفد نے مزید کہا کہ پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج خطے کی بہتر کارکردگی کی حامل اسٹاک ایکچینجز میں سے ایک ہے. مزید برآں وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حالیہ دنوں میں بین الاقوامی سطح پر مؤثر انداز میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کے بارے آگاہی پیدا کی ; پاکستان کی معیشت کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات اسے مثبت سمت کی طرف گامزن کر رہے ہیں. 


ملاقات میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی. 

کوئی تبصرے نہیں