TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کی ویڈیوز کے ذریعے شناخت اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری


راولپنڈی(پوٹھوہار ون ڈیجیٹل ٹی وی)  پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کی ویڈیوز کے ذریعے شناخت اور گرفتاری کا عمل پانچویں روز بھی جاری رہاپولیس نے ویڈیو سے شناخت ہونے والے 2ملزمان سمیت 11ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ، پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلیں تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ویڈیو سے شناخت کے بعدمحسن کو گرفتار کر کے پستول اور گولیاں برآمد کر لیں جبکہ تھانہ ریس کورس پولیس نے ویڈیو سے شناخت ہونے والے عقیل کو گرفتار کرکے پستول اورگولیاں برآمدکر لیں ادھرتھانہ صادق آباد پولیس نے نعیم سے17پتنگیں، عارف سے18پتنگیں،تھانہ ریس کورس پولیس نے معراج سے15پتنگیں اور ڈوریں،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے عمر سے16پتنگیں،تھانہ صدرواہ پولیس نے نبیل سے250پتنگیں اور12ڈوریں،تھانہ گوجر خان پولیس نے اسماعیل سے35پتنگیں، کیف سے30پتنگیں، ندیم سے50پتنگیں اور ڈوریں،عرفان سے50پتنگیں برآمدکرلیں۔

کوئی تبصرے نہیں