راولپنڈی(پوٹھوہار ون ڈیجیٹل ٹی وی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے مقامی تاجر کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزدتینوں ملزمان کوعمر قید کے ساتھ 7،7سال قید کی سزا سنا دی ہے عدالت نے تینوں ملزمان کو3لاکھ روپے فی کس ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے عدم ادائیگی ہرجانہ کی صورت میں ملزمان کی جائیداد فروخت کر کے ہرجانے کی رقم وصول کی جائے گی جبکہ ملزمان کو مزید6،6ماہ قید بھی بھگتنا ہو گی تھانہ نصیر آباد پولیس نے گزشتہ سال4اپریل کو عباد اللہ شاہ کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 302/34اور397کے تحت مقدمہ نمبر 536درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ ملزمان نے برٹش ہوم گلی نمبر8 میں کریانے کی دکان پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے زین العابدین کو قتل کر دیا تھااس مقدمہ میں پولیس نے 17سالہ ظفر گل،محمدحارث اور18سالہ محمد اسحاق کو گرفتار کیا تھا جو تینوں فوجی کالونی پیرودھائی کے رہائشی تھے گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے تینوں ملزمان کوقتل کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنانے کے ساتھ مقتول کے ورثا کو 3لاکھ روپے فی کس بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے ہرجانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید6ماہ قید بھگتنا ہو گی عدالت نے تینوں ملزمان کودفعہ398کے تحت 7،7سال قید کی سزا بھی سنائی ہے جبکہ عدالت نے ملزمان کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ382بی کا فائدہ بھی دیا ہے جس کے تحت ملزمان کا عرصہ حوالات سزا سے منہا کیا جائے گا۔
ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے مقامی تاجر کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزدتینوں ملزمان کو7،7سال عمر قید کی سزا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں