راولپنڈی(پوٹھوہار ون ڈیجیٹل ٹی وی) تھانہ نصیرآباد پولیس نے موٹر وے ٹول پلازے پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے6 ملزمان گرفتارکر کے2ویگواور لیکسس گاڑیاں،5رائفلیں اور گولیاں بھی برآمدکر لیں جبکہ ملزمان کو گرفتاری سے بچنے میں مدد دینے والے 5دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیاپولیس نے اکرام علی، علی رضا،محمد ابرار، محمد عامر، علی اکبراور سید محسن کو گرفتارکر لیا پولیس کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کرنا تسلیم کیاملزمان کی فائرنگ سے محمد ذیشان، عامر شہزاد اور عمر بلال زخمی ہوئے تھے پولیس نے ملزمان کو گرفتاری سے بچنے میں سہولت کاری کرنے والے امتیاز علی، شہزاد علی، عبدالرشید، زاہد علی اور وقار گل کو بھی گرفتار کر کے رائفل برآمدک لی ملزمان نے ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس نہ دینے پر اصرار کیا،اسلحہ کے زور پر سٹاف کو دھمکیاں دی اور فائرنگ کی تھی واقعہ کا مقدمہ3روز قبل تھانہ نصیر آباد میں دہشت گردی،اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیاتھا۔
موٹر وے ٹول پلازے پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے6 ملزمان گرفتار
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں