راولپنڈی(پوٹھوہار ون ڈیجیٹل ٹی وی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 19 کاروائیوں میں 257.456 ملین ڈالرمالیت کی 909.008 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 3غیر ملکی باشندوں سمیت27 ملزمان گرفتارکر لئے جبکہ منشیات کی سمگلنگ میں استعمال ہونے والی 8 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں برآمد شدہ منشیات میں 215.208 کلوگرام ہیروئن، 262.723 کلوگرام چرس،27کلو گرام افیون، 203.302کلو میتھ ایمفیٹامائن (آئس)،200کلو گرام مارفین اور3875زینکس گولیاں (0.775 کلوگرام وزنی) شامل ہیں اے این ایف ہیڈ کوارٹر سے جاری تفصیلات کے مطابق اے این ایف راولپنڈی نے7کاروائیوں کے دوران 138.795کلومنشیات برآمدکرکے11ملزمان کو گرفتارکر لیا جبکہ 4گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں برآمدہ منشیات میں 2.093 کلوگرام ہیروئن، 125.400 کلوگرام چرس، 8.400 کلوگرام افیون اور 2.902 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) شامل ہے، اے این ایف خیبر پختونخوا نے4کاروائیوں میں 87.118کلو منشیات برآمد کر کے4ملزمان کو گرفتار کر کے 2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں برآمدہ منشیات میں 0.595 کلوگرام ہیروئن، 68.523 کلوگرام چرس اور 18 کلوگرام افیون شامل ہے،اے این ایف پنجاب نے4کاروائیوں میں 22.695کلومنشیات برآمدکرکے3ملزمان کو گرفتارکر لیابرآمدہ منشیات میں 12.520کلو گرام ہیروئن، 8.400 کلوگرام چرس،0.600کلو افیون، 0.400 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن(آئس) اور0.775 کلوگرام زینکس گولیاں (3875 گولیاں) شامل ہیں،اے این ایف بلوچستان نے3کاروائیوں میں 460.400کلوگرام منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیاملزمان کے زیر استعمال2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں برآمدہ منشیات میں 200کلوہیروئن، 60.400 کلوچرس اور 200کلو مارفین شامل ہے،اے این ایف سندھ نے4کاروائیوں میں 200 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد کرکے3 غیرملکی باشندوں سمیت6 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کی 19 کاروائیوں میں 257.456 ملین ڈالرمالیت کی 909.008 کلوگرام منشیات برآمد 3غیر ملکی باشندوں سمیت27 ملزمان گر
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں