TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی شہر سمیت دیگر تحصیلوں گوجر خان،کلر سیداں،کہوٹہ،ٹیکسلا اور مری میں بھی صفائی یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل


راولپنڈی(پوٹھوہار ون ڈیجیٹل)  سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد نواز گوندل کی خصوصی ہدایات کے مطابق راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی شہر کی طرح اسکی تحصیلوں گوجر خان،کلر سیداں،کہوٹہ،ٹیکسلا اور مری میں بھی صفائی یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل ہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مینیجر آپریشنز تحصیل حسن سردار اور اسسٹنٹ مینیجر آپریشنز کلر سیداں ولید بن فاروق کی زیر نگرانی راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں روزانہ کی بنیادوں پر تقریباً20ٹن کوڑا کرکٹ اٹھا کر ڈمپ سٹیشن لے جایا جاتا ہے،اور ہیلپ لائن نمبر 1139پر موصول ہونیوالی شکایات کا بھی فوری ازالہ کیا جاتا ہے،اسکے ساتھ ساتھ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ملنے والی صفائی سے متعلق شکایات کو بھی مقررہ ٹائم میں حل کرنے کی کاوشیں بھی جاری ہیں،آر ڈبلیو ایم سی کے مینیجر آپریشنز تحصیل حسن سردار اور اسسٹنٹ مینیجر آپریشنز کلر سیداں ولید بن فاروق کے مطابق ورکرز شہر کی مختلف یونین کونسلز اور دیہاتوں میں گلی،محلوں،سڑکوں اور بازاروں کی صفائی یقینی بنانے میں مصروف عمل ہیں،شہر اور دیگر علاقوں میں چھوٹے اور بڑے ویسٹ کنٹینرز رکھے گئے ہیں،تاکہ اہل علاقہ اپنا کوڑا کرکٹ ان میں ڈال سکیں،اسکے ساتھ ساتھ منی ڈمپرز، کمپیکٹر، ڈمپرز اور ٹریکٹر ٹرالی کی مدد سے صفائی آپریشن کیا جاتا ہے، روزانہ کی بنیادوں پر شہر میں موجود تمام چھوٹے بڑے کنٹینرز کو صاف کیا جاتا ہے،اہم مواقع پر چونے کا استعمال کیا جاتا ہے،کوڑا کرکٹ کو ٹرانسفر سٹیشن منتقلی کے بعد لوسر ڈمپ سٹیشن لے جا کر تلف کر دیا جاتا ہے،شہری بھی صفائی کی کاوشوں میں معاون بنیں،کوڑا کرکٹ کھلے عام،نالیوں میں نہ پھینکیں،ہم سب نے ملکر کلر سیداں کو زیرو ویسٹ سٹی بناناہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سوشل موبلائزیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیم بھی آپریشن سٹاف کے شانہ بشانہ فیلڈ میں شہریوں کو آگاہی دینے میں مصروف عمل ہے، اس سلسلے میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سوشل موبلائزیشن اینڈ کمیونیکشن ٹیم نے جمعہ کے روز امر پورہ یو سی- 32کی جامع مساجدمیں جا کر امام صاحبان سے ملاقات کرتے ہوئے اپیل کی کہ جمعہ کے خطبات میں صفائی کی اہمیت و افادیت کے بارے میں نمازیوں میں شعور اُجاگر کریں، کمیونیکشن ٹیم نے نمازیوں کو صفائی سے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ کوڑا کرکٹ کوڑے دان میں ڈالیں یا ہمارے سینٹری ورکرز کو دیں،اپنے گھر، محلے اور شہر کا ماحول صاف ستھرا رکھیں۔


کوئی تبصرے نہیں