راولپنڈی (راجہ طیب) سینٹرل جیل اڈیالہ کی نگران کمیٹی نے گزشتہ روزجیل کا دورہ کیا اس موقع پر فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیاڈی آئی جی جیل خانہ جات سعید اللہ گوندل کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس (ر)صغیر احمد قادری،ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرخالد رندھاوا، ویمن ایڈ ٹرسٹ کی چیئرپرسن شاہینہ خان،او سماجی کارکن انعام طاہر پر مشتمل کمیٹی اراکین نے خواتین وارڈ اورنوعمر وارڈکا دورہ کیا اور بچوں و خواتین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل دریافت کئے کمیٹی نے اس موقع پروائس چانسلر ڈاکٹر عمرکی نگرانی میں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی اینڈ الائیڈ ہسپتال اور پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن کے تعاون سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا جہاں ڈینٹل سرجن،فزیو تھراپسٹ،ماہر نفسیات،امراض جلد، یورالوجی،اور آنکھوں سمیت مختلف شعبوں کے41سپیشلسٹ ڈاکٹرنے 1257قیدیوں و حوالاتیوں کا طبی معائنہ کیااور انہیں ادویات فراہم کیں نگران کمیٹی نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد سمیت جیل میں کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سینٹرل جیل اڈیالہ کی نگران کمیٹی نے گزشتہ روزجیل کا دورہ کیا اس موقع پر فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں