TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

پنجاب حکومت نے سہیل اختر سکھیرا کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کر دیا، نوٹیفیکیشن جاری

 

سہیل اختر سکھیرا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور تعینات،پنجاب حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ 


سہیل اختر سکھیرا کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے28ویں کامن سے ہے۔ 


سہیل اختر سکھیرا نے 2001میں بطور اے ایس پی پاکستان پولیس سروس کو جوائن کیا۔ 


سہیل اختر سکھیرا اس سے قبل ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ 


انہوں نے بطور ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب،پی ایچ پی، وی وی آئی پی سکیورٹی اور ٹریننگ پنجاب کے عہدوں پر بھی فرائض انجام دئیے۔ 


سہیل سکھیرا بطور ایس ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی ڈویژن لاہور، آپریشنز لاہور، اے آئی جی لاجسٹک اور اے آئی جی ایڈمن سی پی او بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ 


سہیل سکھیرانیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس اور سی ٹی ڈی میں بھی فرائض ادا کر چکے ہیں۔ 


سہیل سکھیرا لاہورکے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، سیالکوٹ، اسلام آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان میں بھی مختلف عہدوں پر فائض رہے۔ 


سہیل اختر سکھیرا کا شمار پاکستان پولیس سروس کے انتہائی ایماندار، فرض شناس اور قابل افسران میں ہوتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں