کینٹ پولیس نے سینکڑوں مرد و خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے دھوکے باز کوگرفتارکرلیا،
ملزم کی شناخت چوہدری شہباز کے نام سے ہوئی ہے،
ملزم خود کو اعلیٰ حکومتی شخصیات کا پی ایس اور پروٹوکول افسر ظاہر کرتا تھا،
ملزم بوگس کالوں پر بڑے افسران سے بات چیت ظاہر کر کے شہریوں کو اپنے چنگل میں پھنساتا،
ملزم نے کم و بیش 1400 مردوں اور 500 خواتین کو دھوکہ دہی سے لوٹنے کا انکشاف کیا ہے،
ملزم نوکری دلانے اور مختلف سرکاری کاموں کے لئے رقم وصول کرتا اور بعد ازاں نمبر بلاک کر کے رابطہ ختم کر دیتا تھا،
ملزم نے دھوکہ دینے کے لئے جعلی کارڈ اور جعلی انٹرویوز کی ویڈیوز بھی بنا رکھی تھیں،
ملزم مختلف شہروں کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، جس نے کروڑوں روپے کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،
ملزم سے مزید تفتیش میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں،
کوئی تبصرے نہیں