TRUE
RTL
Saturday, January 11

Pages

Classic Header

تازہ ترین :
latest

تھوہا خالصہ تا گلور راجگان روڈ کی تعمیر و مرمت کا افتتاح کر دیا گیا روڈ کی تعمیر و مرمت پر ایک کروڑ پچھتر لاکھ روپے لاگت آئے گی



کہوٹہ: تحریک انصاف کے مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی نے تھوہا خالصہ تا گلور راجگان روڈ کی تعمیر و مرمت کا افتتاح کر دیا تھوہا خالصہ تا گلور روڈ کی تعمیر و مرمت پر ایک کروڑ پچھتر لاکھ روپے کی لاگت آئے گی اس سے قبل ماضی میں سابق ایم پی اے راجہ محمد علی اور راجہ صغیر احمد اس روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈز فراہم کر چکے ہیں لیکن فنڈز کی کمی کی وجہ سے یہ روڈ پچھلے دس سالوں سے تاحال مکمل طور پر تعمیر نہیں ہو سکی اور اس کا کچھ حصہ باقی تھا صداقت عباسی کی جانب سے دی جانے والی ایک کروڑ پچھتر لاکھ روپے کی گرانٹ سے نہ صرف سڑک کا باقی حصہ تعمیر کیا جائے گا بلکہ گیس پائپ لائن بچھانے کے دوران اس سڑک کا جو حصہ ٹھیکیدار کی جانب سے توڑ دیا گیا تھا اُس کو بھی باقائدہ مرمت کیا جائے گا تحریک انصاف یوسی مٹور کے نائب صدر راجہ سفیر اور تحریک انصاف گلور کے دیگر کارکنان نے فنڈز کی فراہمی پر مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی کا شکریہ ادہ کیا ہے اُن کا کہنا ہے کے سڑک کی تعمیر و مرمت سے گلور راجگان اور اس سے ملحقہ دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو سفر میں آسانی ہو گی اور سہولت میسر آئے گی ۔





کوئی تبصرے نہیں