TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا اسلام آباد پولیس کے شہید عدیل حسین کو 'تمغہ شجاعت' دینے کا اعلان

 

غیر معمولی جرات و بہادری اور فرض شناسی کے مظاہرے پر اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید کو 'تمغہ شجاعت' دینے کا فیصلہ کیا ہے: رانا ثناء اللہ


عدیل حسین نے وفاقی دارالحکومت کو دہشت گردی کے بڑے حملے سے بچانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ


عدیل حسین کی اس عظیم قربانی کا ریاستی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے یہ اعزاز عطا کرنے کا فیصلہ ہوا: رانا ثناء اللہ


شہید عدیل حسین کی بیوہ کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائے گا: رانا ثناء اللہ


شہید عدیل حسین کی بیوہ کو فوری طور پر مکمل شہدا پیکج دے رہے ہیں: وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ


شہداء پیکج کے تحت ایک کروڑ 65 لاکھ نقد ادا کرنے کے علاوہ ایک پلاٹ بھی دیا جا رہا ہے: رانا ثناء اللہ 


عدیل حسین شہید کی مدت ملازمت کی تکمیل تک پوری تنخواہ بھی بیوہ کو ادا کی جاتی رہے گی: رانا ثناء اللہ


شہید کے بچوں کی تعلیم اور شادی کے اخراجات بھی سرکاری طور پر ادا کئے جائیں گے: رانا ثناء اللہ


شہدا کی عزت وتکریم اور ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے: رانا ثناء اللہ خاں

کوئی تبصرے نہیں