راولپنڈی (پوٹھوہار ون ڈیجیٹل ٹی وی) روات جی ٹی روڈ پر معروف کاروباری شخصیت رہنما مسلم لیگ (ن) جاسم کنول راہی کے آفس پنجاب رئیل سٹیٹ کا شاندار افتتاح ، افتتاح بانی و سپہ سالار عقیدہ تاجدار ختم نبوت ، پیر آف بلاوڑہ شریف صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے اپنے دست مبارک سے کیا اور جاسم کنول راہی کے کاروبار میں خیرو برکت کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی اس موقع پر رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک افراد معروف سیاسی سماجی شخصیات سابق چیئرمین بیور راجہ فیاض ، راجہ اشفاق سویڑی ، اُمیدوار صوبائی اسمبلی تحریک انصاف راجہ وحید قاسم ، معروف شاعر راجہ نثار یاور ، سابق اُمیدوار ایم این اے گوجرخان چوہدری ضیافت گجر ، معروف صحافی،کمپیئر راجہ طیب جنجوعہ ، ایڈیٹر محاسبہ ملک عابد اعوان ، معروف نعت خوان قاضی عمران ہاشمی ، سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ٹیم راولپنڈی راجہ ساجد ، مسلم لیگ سوشل میڈیا ٹیم کہوٹہ کے رہنما سردار عدیل انجم ، مسلم لیگ (ن) کلرسیداں سے یوتھ ونگ کے سینئر رہنما ارسلان قریشی ، راجہ رفیق ، طلال جاسم ، عادل آدی ، طارق نیازی سمیت بڑی تعداد میں سیاسی سماجی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی اور جاسم کنول راہی کو مبارکباد پیش کی اور اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جاسم کنول راہی نے آخر میں تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کا فرداً فرداً شکریہ ادہ کیا۔
کوئی تبصرے نہیں