کوٹلی ستیاں (نو ید ستی سے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سماجی شخصیت ماجد ستی شہید قتل کیس میں ملزمان کی تاریخ پیشی کے موقع پر خطہ کوہسار کی عوام ،ستی برادری ،عباسی ،برداری، سادات برادری، مغل برادری، چوہدری برادری ،دھنیال برادری ،کھیٹوال برادری ودیگر اہلیان پوٹھوہار کی بہت بڑی تعداد میں ضلع کچہری راولپنڈی میں بطور مدعی مقدمہ کیساتھ اظہار یکجہتی اور نا حق قتل کیخلاف حاضر ہوے عدالت عظمی نے کیس کی نئی تاریخ 15 نومبر دے گئی نامزد مرکزی ملزم فرخ کھوکھر کی عبوری ضمانت 7 تاریخ تک تھی دوسرا ملزم ملک فرحان ابھی تک مفرور ہے جبکہ تفتیشی آفیسر کی عدم حاضری پر عدالت عظمی کی طرف سے 15 نومبر کی تاریخ دے دی گئی اس موقع پر مدعی مقدمہ اور ایکشن کمیٹی جسٹس فار ماجد ستی نے عوام کو آج کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور مزید میٹنگز کے انعقاد پر اتفاق کیا اور تمام لوگوں سے 15 تاریخ کو بھی دوبارہ اس سے زیادہ بڑی تعداد میں شرکت کرنے کا عہد کیا اور مزید سب کا کہنا تھا کہ انصاف کے حصول تک قانونی جنگ جاری رہے گی یہ ماجد ستی کا قتل نہیں ہے بلکہ پورے کوہسار کا قتل ہے ظالموں نے معصوم بچوں سے والد کا سایہ چھین لیا اب انشاء اللہ ظالموں کو حساب دینا ہوگا۔
کوئی تبصرے نہیں