راولپنڈی۔ مسلم لیگ(ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کی ہدایت پر مشکل وقت میں پارٹی اور جمہوریت کیلئے قربانیاں دینے والے پارٹی کے دیرینہ اور مخلص کارکنوں کو پارٹی عہدے دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ اور صوبائی جنرل سیکریٹری سردار اویس خان لغاری نے طالبعلم رہنما و ایم ایس ایف پنجاب کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ملک مقبول احمد خان کو مسلم لیگ(ن) میٹروپولیٹن راولپنڈی کے نائب صدر کی اضافی ذمہ داری سونپی ہے اس سلسلے میں جاری کردہ متعدد نوٹیفیکیشن مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کے حوالے کیئے گئے، مسلم لیگ(ن) میٹروپولیٹن راولپنڈی کے صدر سردار محمد نسیم نے گزشتہ روز ڈاکٹر ملک مقبول احمد خان کے حوالے کیا،وزیراعظم کے سابق مشیر حنیف عباسی،سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان،ارکان قومی اسمبلی بیگم طاہرہ اورنگزیب،محترمہ سیما جیلانی،ایم پی اے زیب النساء اعوان،سابق اعکان قومی وصوبائی اسمبلی ملک شکیل اعوان،چوہدری سرفراز افضل،راجہ محمد حنیف ایڈوکیٹ،ضیاء اللہ شاہ،بیگم تحسین فواد اورمسزلبنیٰ ریحان نے ڈاکٹر ملک مقبول احمد خان کو مسلم لیگ(ن) میٹرو پولیٹن راولپنڈی کا نائب صدر بننے پر مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ پارٹی کو فعال بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
مقبول احمد خان کو مسلم لیگ(ن) میٹروپولیٹن راولپنڈی کے نائب صدر کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں