TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

موٹروے پولیس کی بروقت کاروائی ڈکیتی کی کوشش ناکام

 

راولپنڈی۔ موٹروے پولیس نے بروقت کاروائی کر تے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 1 ملزم گرفتارکر لیاموٹروے ایم ون براہمہ باہتر کے قریب پٹرولنگ کے دوران 2 مشکوک افراد کو جھاڑیوں میں چپھے دیکھ کر موٹروے پولیس افسران پوچھ گچھ کے غرض سے ان کی طرف بڑھے تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کیپولیس نے تعاقب کر کے مزاحمت کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ فنس سے باہر موجود ان کی موٹر سائیکل کو بھی قبضے میں لے لیا گیا دوسرا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ ملزمان اسلحے سے لیس ڈکیتی کی نیت سے  جھاڑیوں پر موجود تھے جسے موٹر وے پولیس کی بروقت کاروائی نے ناکام بنا تے ہوئے ملزم اور برآمد شدہ موٹر سائیکل تھانہ حسن ابدال کے حوالے کردیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں