TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

چیف کمشنر (ان لینڈ ریونیو) ریجنل ٹیکس آفس تہمینہ عامرکا گزشتہ روزراولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ

 

راولپنڈی۔ چیف کمشنر (ان لینڈ ریونیو) ریجنل ٹیکس آفس تہمینہ عامرنے گزشتہ روزراولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اورتاجروں کے اجلاس میں شرکت کی صدر آر سی سی آئی ثاقب رفیق اور گروپ لیڈر سہیل الطاف نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ٹیکس  امور،رجسٹریشن اور سروے کی آڑ میں ہراسیت, نوٹسز، جرمانے، ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور چیمبر اور ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان قریبی تعاون  بڑھانے اور مشاورتی کمیٹی کو موثر انداز میں فعال کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر سینئر نائب صدر محمد حمزہ سروش، نائب صدر فیصل شہزاد سابق صدور نجم ریحان، کاشف شبیر اور ملک شاہد سلیم، سابق صدر/ چیئرمین آر سی سی آئی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹیکس امور چوہدری ندیم اے رؤف کے ساتھ وائس چیئرمین فراز بن فضل، انجمن تاجران کے نمائندے، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور معزز ممبران بھی موجود تھے، جلاس میں گروپ لیڈر سہیل الطاف نے زور دیا گیا کہ پی او ایس وہیں تنصیب کیا جائے جہاں یہ لاگو ہوتا ہے غیر ضروری تنگ نہ کیا جائے،انہوں  نے تجویز دی کہ اس وقت شدید معاشی چینلنجز کا سامنا ہے، ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے ضروری ہے کہ ٹیکس کولیکشن،پی او ایس انسٹالیشن اور فائلنگ کو تاجروں کے لیے آسان بنایا جائے، ٹیکس پیئرز کے لیے مراعات دی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں آنے کے لیے ترغیب مل سکے۔

کوئی تبصرے نہیں