TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

وزیراعظم شہباز شریف کی لکی مروت حملے کی شدید مذمت

 

(فائل فوٹو)

وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 6 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن پر جان قربان کرنے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، دہشتگرد پاکستان کے دشمن ہیں اور پورا ملک ان کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گا وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیس نے دہشتگردی کے خلاف ہر اول دستے کا قابل فخر کردار ادا کیا ہے، خیبرپختونخوا حکومت شہداء کو اعزازات اور شہدا پیکج دے ان کا کہنا تھا شہدا کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کر لی۔

کوئی تبصرے نہیں