TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد پی ڈی ایم عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں، سراج الحق

 

تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد پی ڈی ایم عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں، سراج الحق (فائل فوٹو)

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد پی ڈی ایم عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام ملک میں فضائی، سیاسی اور معاشی آلودگی سے شدید پریشان ہیں پاکستان میں انارکی اور افرا تفری  سے پورا نظام متاثر ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے،یہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ ہی سب مسائل کا حل ہے ہم پہلے دن سے گالی اور گولی کی سیاست کو مسترد کرتے رہے ہیں79 ملین زرعی رقبے کا حامل ہونے کے باوجود پاکستان میں غربت ناچ رہی ہے سراج الحق نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں بند گلی میں ہیں، اس سے نکلنے کے لیے واحد راستہ سیاسی ڈائیلاگ ہے۔ہمارا ملک اور عوام آزاد نہیں ہیں، حقیقی آزادی صرف اسلامی نظام میں ہے۔





کوئی تبصرے نہیں